تحریک انصاف کے ایم این اے کے بھائی نے مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر ایس ڈی او آبپاشی پردفترمیں گھس کر تشدد کیا:تجزیہ کار حبیب اکرم کاانکشاف

تحریک انصاف کے ایم این اے کے بھائی نے مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر ایس ڈی او ...
تحریک انصاف کے ایم این اے کے بھائی نے مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر ایس ڈی او آبپاشی پردفترمیں گھس کر تشدد کیا:تجزیہ کار حبیب اکرم کاانکشاف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے کے بھائی نے ہیڈ قادر آباد بیراج کے ممنوعہ علاقے سے مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر ایس ڈی او آبپاشی کو دفتر میں گھس کر تشدد کانشانہ بنایا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے حافظ آباد سے ایم این اے شوکت بھٹی کے بھائی حیدر عباس نے ہیڈ قادر آباد بیراج کے ممنوعہ علاقے سے مچھلیاں پکڑنے سے منع کرنے پر محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او صدام حسین کے دفتر میں گھس کراس پر تشدد کیاہے اور ایس ڈی او نے اس حوالے سے اپنے متعلقہ ارباب اختیار اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں ایس ڈی او نے کہاہے کہ مجھے ایم این اے اور اس کے بھائی سے جان کاخطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم این اے شوکت بھٹی کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کا رنج تھا جس پر ایم این اے کے بھائی نے ایس ڈی او کے دفتر میں گھس کر اس کوتشدد کانشانہ بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی او آبپاشی صدام حسین نے اپنے خط کے ساتھ ویڈیو کلپس اوردیگر ثبوت بھی لگائے ہیں اور دہائی دی ہے کہ اس کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ایم این اے شوکت بھٹی اوران کے بھائی ہونگے ،ایس ڈی او کے مطابق اسے ایم این اے اور اس کے بھائی کی جانب سے جان کاخطرہ ہے اور پولیس بھی اس کودھمکا رہی ہے ۔

مزید : قومی


loading...