وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے غریبوں کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان کریں گے:نعیم الحق 

وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے غریبوں کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان کریں ...
وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے غریبوں کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان کریں گے:نعیم الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے سابق حکمرانوں کوانصاف کے کٹہرے میں لاکر قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے،وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے غریب طبقے کے لئے کچھ کرنے جا رہے ہیں،50لاکھ افراد کو گھر دیئے جائیں گے،واسا اور پی ایچ اے ملازمین کو بھی گھر دیئے جائیں گے،انقلابی اقدامات کا اعلان وزیر اعظم خود کریں گے،قبضہ مافیا کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے کاروائی کے واضح احکامات ہیں،رہائشی گھر بالکل نہیں گرائے جائیں گے۔

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کی حکومت کو آتے ہی مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا،ملک کو بری طرح سے لوٹا گیا، جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں کٹہرے میں لا کر سزا دلانی ہے خصوصا شریف برادران کو کرپشن کا پیسہ لوٹانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے، ہماری حکومت اور وزیر اعظم کی توجہ غریب طبقے پر مبذول ہے، اگلے ہفتے غریب طبقے کے لئے کچھ خاص اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ براہ راست افغانستان سے مذاکرات کر رہا ہے ،امید ہے اس میں کامیابی ہو گی اور افغانستان کئی سال بعد پر امن ہو جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ15ہزار آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مزید :

قومی -