سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 15 کپتانوں کے لائسنس بحال کردیئے

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 15 کپتانوں کے لائسنس بحال کردیئے
سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے 15 کپتانوں کے لائسنس بحال کردیئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن (سی اے اے )نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 15 کپتانوں کے لائسنس بحال کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے نے تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والوں کے لائسنس معطل کیے تھے، اب تعلیمی اسناد جمع کرانے والے 15 پائلٹوں کے لائسنس بحال کردئیے ہیں اورلائنس کی بحالی کے بعد انہیں فلائٹ کی اجازت بھی مل گئی ہے,پی آئی اے جعلی اسناد پر 6 کپتانوں کو ملازمت سے فارغ بھی کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا تھا۔ مذکورہ پائلٹس نے میٹرک اور و انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اسناد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم نہیں کی تھیں۔سول ایوی ایشن نے مذکورہ بالا پائلٹس کے لائسنس بھی معطل کیے گئے اور فلائٹ شیڈول سے ان کے نام نکالتے ہوئے انہیں ڈیوٹیاں کرنے اور جہاز اڑانے سے مکمل طور پر روک دیا گیا تھا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...