ایس ڈی او آبپاشی پر تشدد کے ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا :صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری

ایس ڈی او آبپاشی پر تشدد کے ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ...
ایس ڈی او آبپاشی پر تشدد کے ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا :صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہاہے ایس ڈی او صدام حسین پر تشدد کے معاملے پر متعلقہ اداروں سے بات کی ، ڈی پی او سے بات ہوئی ہے، انا لزامات کی تفتیش کی جائیگی اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن لغاری نے کہا کہ ایس ڈی او صدام حسین پرتشدد اورخط کے معاملے پر ہم نے متعلقہ اداروں سے بات کی ، ڈی پی او سے بات ہوئی ، انا لزامات کی تفتیش کی جائیگی اور جو بھی ذمہ دار ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا ۔
انہوں نے کہا کہ میں اس قسم کا آدمی نہیں ہوں کہ کسی کو رعایت دوں لیکن جس پر الزام لگایا جائے اس کا موقف بھی جاننا ضروری ہوتاہے، عمران خان اس وقت ملک سے باہر ہیں ، ان سے بات نہیں ہوئی لیکن پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی، میر ی اس حوالے سے ڈی پی او سے بھی بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وطن واپس آنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جائیگا، میں اس معاملے میں لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہوں ، ان کا کہناتھا کہ اگر ایس ڈی او کیخلاف کوئی کارروائی ہوئی تھی تو اس کوپہلے اپنے محکمے کے لوگوں سے رابطہ کرنا چاہئے تھا ، اس طریقہ کار میں اس طرح نہیں ہوتا کہ چیف جسٹس کو سیدھا لکھ دیں۔

مزید :

قومی -