مکران ڈویژن میں بجلی 12گھنٹوں سے منقطع ،کاروبارٹھپ،لوگ مشکلات کا شکار

مکران ڈویژن میں بجلی 12گھنٹوں سے منقطع ،کاروبارٹھپ،لوگ مشکلات کا شکار
مکران ڈویژن میں بجلی 12گھنٹوں سے منقطع ،کاروبارٹھپ،لوگ مشکلات کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن)مکران ڈویژن میں بجلی 12گھنٹوں سے منقطع ،کاروبارٹھپ،لوگ مشکلات کا شکاررہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت ،گوادر،پنجگورسمیت مکران بھرمیں آج  بھی صبح 5 بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہی،بجلی کی بندش سے مکران ڈویژن کے تینوں اضلا ع کیچ،گوادراورپنجگورمیں کاروبارشدیدمتاثراورعوام مشکلات سے دوچاررہے.دوسری طرف  کیسکو ذرائع کے مطابق  نمی کے باعث بجلی منطقع ہوئی تھی اوردن کو مندٹوتربت  میں مین ٹرانسمیشن لائن میں مرمت کا کام  شروع  کیاگیااسلئے شام چاربجے بجلی بحال کرسکے،بجلی کی طویل بندش پر کیسکو نے عوام اورکاروباری طبقہ سےمعذرت کی ہے۔