شرمیلا فاروقی کا ڈانس ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ایک شادی کی تقریب میں کیے گئے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شرمیلا فاروقی رقص کے باعث پہلی بار اپنی شادی کے موقع پر خبروں میں آئی تھیں جب ان کی اپنی ہی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ اب ایک بار پھر شرمیلا فاروقی کے رقص کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ شرمیلا فاروقی ایک شادی کی تقریب میں سٹیج پر اپنے شوہر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئی نظر آرہی ہیں۔ راحت فتح علی خان کی آواز میں’ تیرے نینا بڑے دغا باز رے‘ گانے پر شرمیلا فاروقی اور ان کے شوہر نے پرفارم کیا تو شرکا بھرپور شور شرابے کے ساتھ انہیں داد دیتے رہے۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔