چیئر مین نیب نے خود کہاکہ نیب پر دباﺅ ہے :راناثناءاللہ

چیئر مین نیب نے خود کہاکہ نیب پر دباﺅ ہے :راناثناءاللہ
چیئر مین نیب نے خود کہاکہ نیب پر دباﺅ ہے :راناثناءاللہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ چیئر مین نیب نے خود کہاہے کہ نیب پر دباﺅہے ، انصاف صرف ہونا نہیں چاہئے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے ،ہمارا بیانیہ عوام کو اپیل کررہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کررہاہوں، شیخ رشید نے کبھی کوئی کاروبار نہیں کیا ، ان کے پاس اثاثے کہاں سے آگئے ؟ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے خود کہاہے کہ نیب پر دباﺅہے ، انصاف صرف ہونا نہیں چاہئے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے ،ہمارا بیانیہ عوام کو اپیل کررہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کبھی تحریک انصاف کیلئے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو تھے ، تحریک انصاف 2014سے لوگوں کو بے عزت کرنے کی بتدریج کوشش کررہی ہے ، ان حالات میں کوئی کام نہیں کرے گا ۔

مزید : قومی


loading...