”خواہشیں دیکھیں اس ٹولے کی “ فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو نشانے پر رکھ لیا

”خواہشیں دیکھیں اس ٹولے کی “ فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو نشانے پر ...
”خواہشیں دیکھیں اس ٹولے کی “ فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو نشانے پر رکھ لیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا فضل الرحمان کے دوبارہ متحرک ہونے پروفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ان پر جوابی حملوں کی تیاری شروع کردی ہے جس کا عملی مظاہرہ ان کے ایک حالیہ ٹویٹ میں دیکھنے میں آیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ کیا ہم سب کو اس وقت اکٹھا ہونا ہے جب ہم جیلوں میں ہوں گے‘۔

فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان ری ٹویٹ کیا اور اس پر اپنے ہی انداز میں تبصرہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہا ’ چاہے پہلے اکٹھے ہوں یا بعد میں لیکن آپ نے اکٹھے جیلوں میں ہی ہونا ہے‘۔

فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد کا نام بھی تجویز کردیا۔ انہوں نے کہا ’ اس بار آپ الائنس فار ریسٹوریشن آف کرپشن (ARC) بنالیں‘۔

وزیر اطلاعات نے کہا خواہشیں دیکھیں اس ٹولے کی کہ یہ پیسے بنائیں اور لوگ ان کے پیسوں کے تحفظ کیلئے تحریک چلائیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 24 گھنٹوں کے دوران سابق صدر آصف زرداری سے 2 بار ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے سابق صدر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی ہے جو اب تک بظاہر ناکام رہی ہے۔

مزید : قومی


loading...