کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی نام نہاد انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری

کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی نام نہاد انرجی ڈرنکس کی فروخت پر ...
کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی نام نہاد انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی نام نہاد انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کے بعد صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،فیصل آبادڈویژن میں انرجی ڈرنکس اورمصالحہ جات کے135 مقامات کی چیکنگ کرتے ہوئے قانون شکنی پر 43مصالحہ یونٹس کی پروڈکشن بند جبکہ بھاری مقدار میں ڈرنکس اور ملاوٹی مصالحہ جات تلف کر دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کھلے مصالحہ جات اور ادویات سے بنی عر ف عام انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کے بعدصوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فیصل آباد ڈویژن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران66 ہزار 711 بوتلیں، کین اور 1414کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات تلف کیے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ ادویاتی ڈرنکس کو انرجی ڈرنکس کہنے اور مصالحہ جات پر نام، وزن، پتہ لکھے بغیرفروخت کرنے پر پابندی عائدہے۔یاد رہے کہ اپریل 2018 میں ادویاتی ڈرنکس جبکہ جون 2017 میں کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پراڈکٹ پر لفظ انرجی نہ لکھنے اور لیبل پر واضح طور پر'' ہائیلی کیفینیٹڈ ڈرنک'' تحریر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔مصالحہ جات کی پیکنگ پر اجزاء، وزن، تاریخ اجراء، میعاد، مینوفیکچرر کمپنی، سپلائر کا نام اور پتہ لکھنا لازم قراردیا گیاتھا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ قانون شکنی پر 43 مصالحہ یونٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دی گئی ہے۔ادویاتی ڈرنکس اورملاوٹی مصالحہ جات معدے پیٹ اورانتڑیوں کی متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عائد کردہ پابند یوں کا مقصد عوام تک پہنچنے والی خوراک کو محفوظ بنانا ہے۔ نقصان دہ اجزاء والی اشیاء کی دھوکہ دہی سے فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...