چودھری پرویز الہٰی بیچارے ہیں،پرویز مشرف کے زیر اثر ان میں طاقت نہیں تھی:صداقت عباسی

چودھری پرویز الہٰی بیچارے ہیں،پرویز مشرف کے زیر اثر ان میں طاقت نہیں ...
چودھری پرویز الہٰی بیچارے ہیں،پرویز مشرف کے زیر اثر ان میں طاقت نہیں تھی:صداقت عباسی

  


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہاہے کہ چودھر ی پرویز الہٰی بے چارے ہیں کیونکہ وہ پرویز مشرف کے زیر اثر تھے اور ان میں طاقت نہیں تھی ، اپوزیشن کونیب قانون پر اعتراض تھا تو تبدیل کردیتے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو نیب قانون پر اعتراض تھاتو جب حکومت میں تھے تو اس کو تبدیل کردیتے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھر ی پرویز الہٰی بے چارے ہیں کیونکہ وہ پرویز مشرف کے زیر اثر تھے اور ان میں طاقت نہیں تھی۔

ا ن کا کہناتھاکہ بابر اعوان کے خلاف ریفرنس آنے پر ان کوعہد ے سے الگ کردیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے سینئر وزیر عبد العلیم خان عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کا وزیر گرفتار ہوگیاتو میں اس کا دفاع نہیں کروں گا ۔

مزید : قومی


loading...