”کرپشن ختم ہوتے ہوتے کہیں تحریک انصاف کی حکومت ہی ختم نہ ہوجائے!“نفیسہ شاہ

”کرپشن ختم ہوتے ہوتے کہیں تحریک انصاف کی حکومت ہی ختم نہ ہوجائے!“نفیسہ شاہ
”کرپشن ختم ہوتے ہوتے کہیں تحریک انصاف کی حکومت ہی ختم نہ ہوجائے!“نفیسہ شاہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ کرپشن ختم ہوتے ہوتے کہیں تحریک انصاف کی حکومت ہی ختم نہ ہوجائے ،نئے پاکستان میں وہ سب کچھ ہورہاہے جوپرانے پاکستان میں ہورہاتھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا “ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں وہ سب کچھ ہورہاہے جوپرانے پاکستان میں ہورہاتھا ، حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کیا ، قرضے لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، حکومت بتائے کہ کونسی سے نئی چیز لیکر آئی ہے ؟عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیاہے ، اپنے دعوﺅں کے برعکس حکومت نے پی آئی اے او ر سٹیل مل کو سبسڈی دی ہے ،حکومت کوئی اصلاحات لیکر نہیں آئی اورنہ ہی تجارتی خسارے کوختم کرسکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ ملازمتیں کہاں ہیں ؟ حکومت چار ماہ میں کوئی ایک کارنامہ بتادے ، وزیر خزانہ سے معیشت سنبھالی نہیں جارہی ہے ، موجودہ حکومت نے اب تک کچھ نیانہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم ہوتے ہوتے کہیں تحریک انصاف کی حکومت ہی ختم نہ ہوجائے ۔

مزید : قومی


loading...