وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا ،وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی،مریضوں اور ان کے تیمار داروں نے رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہسپتال آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے گائنی وارڈ ، ایمرجنسی ،فارمیسی ، سی ٹی سکین سینٹر اور دیگر وارڈز میں جا کر خود طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا  اور  فارمیسی میں ادویات کے سٹاک رجسٹر کو  بھی چیک کیا ۔ وزیراعلی پنجاب  نے مریضوں اور ان کے تیمار دارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا ،ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے،مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے،اس موقع پر مریضوں نے طبی سہولتوں او رادویات کی فراہمی پر اطمینا ن کا ا ظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی موجودگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ،ڈاکٹروں کو مریضوں سے شفقت کے ساتھ پیش آ نا چاہیے،ڈاکٹر کاایک میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے بعض وارڈز میں صفائی کے انتظامات بہتر بنایا جائے۔انہوں نے ڈاکٹرز سے بھی ان کے مسائل دریافت کئے ۔