شیخ رشید ریلوے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کے ریلو کٹے ہیں:سید حسن مرتضیٰ

شیخ رشید ریلوے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کے ریلو کٹے ہیں:سید حسن مرتضیٰ
 شیخ رشید ریلوے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کے ریلو کٹے ہیں:سید حسن مرتضیٰ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر  سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ  شیخ رشید جب سے سیاست میں آئے ہیں ان کا کردار جاسوس اور سیاسی بھکاری کا رہا ہے، شیخ رشید ریلوے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کے ریلو کٹے ہیں،اُنہوں نے وسیلہ روزگار پروگرام کے خلاف تنقید کر کے اصل میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی شیخ حسن مرتضی نے کہا کہ شیخ رشید ریلوے کے وزیر نہیں بلکہ عمران خان کے ریلو کٹے ہیں ، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شیخ رشید جیسے چاپلوس اور منافق کے شر سے محفوظ ہے،بلاول بھٹو زرداری کو شیخ رشید جیسے بھٹو دشمن شخص کی منافقانہ ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست نالہ لئی میں غرق ہوگئی ہے، اس لئے وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...