سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ، ہیوی کمپریسر لگا نےوالوں کے خلاف کارروائی کی گئی:ترجمان پٹرولیم ڈویژن

سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ، ہیوی کمپریسر لگا ...
سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ، ہیوی کمپریسر لگا نےوالوں کے خلاف کارروائی کی گئی:ترجمان پٹرولیم ڈویژن

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن اپنے صارفین کو گیس کی سپلائی کے لیے پر عزم ہے،اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں ہیوی خطرناک کمپریسر لگا کر سوئی گیس کھینچنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

 ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کےمطابق وفاقی وزیرغلام سرور خان کی ہدایت پر سوئی ناردرن کے شعبہ یو ایفجی کی بڑی کارروائی عمل میں لائی اور ترنول، سنگجانی گولڑہ میرا بادیہ ترلائی،کھنہ ترامڑی بھارہ کو سمیت کئی علاقوں میں خطرناک گیس کمپریسر لگا نےوالوں کے خلاف کارروائی کی گئی ،اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 600گیسکمپریسر مشینیں منقطع کر لیں،لہذا گیس کمی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوگئی۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ گیس صارفین اپنی حق تلفی نہ ہونےدیں اور اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں تاکہ غیر قانونی گیس حاصل کر نے والوںکا محاسبہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سسٹم میں اتنی گیس ہے کہ سب کاچولہا جل سکے ، سوئی گیس کمپریسر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہیں،اس سےگھروں میں گیس بھر جاتی ہے، سوتے میں دم گھٹنے ، آگ لگنے اور دھماکےہونےکے واقعات ہو رہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ جس سے مال جان اور قومی گیس کا نقصان ہو رہا ہے ،سوئی ناردرن گیس کے آفس 24گھنٹے سروس مہیا کرتے ہیں،شکایات کے لئے ایک الگ سیل بنایا گیا ہے،سوئی گیس کے غیر قانونیاستعمال,کمپریسر کا استعمال سے اجتناب کریں ،غیر قانونی کنکشن اور میٹرٹیمپرنگ سے اجتناب کریں۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ یہ تمام چیزیںکم پریشر اور سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا باعث بنتی ہے ،اسلام آباد میں سوئیگیس کے کم دباؤ کے مسائل حل کے لئے صارفین سوئی گیس شکایات 11 99 پربتائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...