امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے

امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے
امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ،مظاہرین بینرز اٹھائے سڑکو ں پر نکل آئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کئے گئے ، امریکی شہری بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے ، بینرز پر ”عراق سے باہر نکلو، عراق پر بمباری مت کرو“کے نعرے درج تھے ۔

واضح رہے کہ امریکہ نے عراق میں ڈرون حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تھا جس پر ایران نے امریکہ سے بدلہ لینے کااعلان کیاہے جبکہ دنیا بھر کی طرح امریکی عوام کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی جارہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی