ٹی 20نہیں ٹیسٹ سیریز،پی سی بی بنگلہ دیش کے سامنے ڈٹ گیا

ٹی 20نہیں ٹیسٹ سیریز،پی سی بی بنگلہ دیش کے سامنے ڈٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے تو ویل کم، ورنہ صرف ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی نہیں کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ حکام پر واضح کردیا۔پی سی بی ٹیسٹ میچوں کی ہوم گراونڈ میں میزبانی کے موقف پر ڈٹ گیا۔ پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔دونوں لکوں کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کرچکا ہے۔ مہمان بورڈ کا موقف ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل لیتے ہیں۔ اس کے بعد ٹیسٹ میچز کھیل لیں گے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچز کھیلنا ضروری ہیں۔یہ بات ہم نے بنگلہ بورڈ کو بتادی ہے بصورت دیگر ٹی ٹوئنٹی میچز بھی بعد میں ٹیسٹ میچز کے ساتھ ہوسکتے ہیں۔ترجمان بورڈ نے واضح کیا کہ ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز دی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی ایسا ارادہ ہے۔ ہم فل سیریز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔