دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چیمپئن شپ آج کھیلی جائیگی

دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چیمپئن شپ آج کھیلی جائیگی

  



اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چمپئن شپ (آج) اتوار5 جنوری سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعاعجازالحق نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج 4 جنوری تک کروا سکتے ہیں اور 5 جنوری کو صبح کھلاڑیوں کے وزن اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔بوائز انفرادی کو متے اورانڈر-16 کے مقابلوں میں منفی  35 کلوگرام، منفی 40 کلوگرام، 45 کلوگرام، 50 کلوگرام ویٹ کیٹگریز شامل ہیں بوائز انڈر- 18 کے مقابلوں میں منفی 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 67 کلوگرام، 70 کلوگرام اورانفرادی کومتے شامل ہیں، مزید معلومات کے لئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...