آل خیبرپختونخوا اوپن سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

آل خیبرپختونخوا اوپن سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

  



پشاور(این این آئی)آل خیبرپختونخوا اوپن سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی 'پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری مقابلوں میں گزشتہ روز سیمی فائنل مقابلے منعقد ہوئے انڈر17 گرلز کے سیمی فائنل میں نمرہۃ عقیل نے زہرا کے خلاف گیارہ چھ 'گیارہ چار اور گیارہ آٹھ 'حراء عقیل نے کلثوم کے خلاف گیارہ سات'گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ 'انڈر15 کے گرلز سیمی فائنل میں ثناء  بہادر نے مناحل کے خلاف گیارہ چار 'گیارہ سات اور گیارہ آٹھ جبکہ مائرہ حسین نے مہوش کے خلاف گیارہ تین 'گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا 'بوائز انڈر15 سیمی فائنل میں ایم حنیف نے ایم اذان خلیل کے خلاف گیارہ آٹھ 'بارہ دس اور گیارہ چار' یاسین کٹک نے حسن زاہد کے خلاف گیارہ دو 'گیارہ چار اور گیارہ صفر سے کامیابی اپنے نام کی بوائز انڈر17 کے سیمی فائنل میں حماد خان نے ایم زاہد کے خلاف گیارہ پانچ 'تیرہ گیارہ اور گیارہ چار جبکہ نعمان خان نے مطاہرہ علی کے خلاف گیارہ نو 'گیارہ نو 'ایک گیارہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

مزید : کھیل اور کھلاڑی