حیدر علی نے بابراعظم کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کردیا

حیدر علی نے بابراعظم کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کردیا

  



لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی نے بابراعظم کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کردیا۔انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی نے کہا کہ میں بابر کی طرح کامیاب بیٹسمین بننے کی خواہش رکھتا ہوں، وہ میرے رول ماڈل ہیں، ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے،کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی