خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

  خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

  



پشاور (این این آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک کے مطابق گیمز چھ مراحل میں منعقد کرائی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں ٹرائلز اور انٹر تحصیل گیمز 12 جنوری سے 18 فروری تک، دسرے مرحلے یکم فروری سے 10فروری تک ریجنل مرد وخواتین ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں 24 فروری سے 27 فروری تک تحصیل سطح پر منتخب ہونے والی ٹیموں کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے ہوں گے، چوتھے مرحلے میں 24 فروری سے 26 فروری تک صوبائی سطح پر مرد وخواتین انٹر ر ییجنل گیمز ہوں گی، پانچویں مرحلے میں انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کے لئے دو اپریل سے 10 اپریل تک ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا، چھٹے مرحلے میں پشاور میں مرد وخواتین انٹر ڈسٹرکٹ گیمز 15 اپریل سے 18 اپریل تک ہوں گی۔ کوہاٹ میں ٹرافی کی رونمائی سات جنوری، بنوں میں آٹھ جنوری، میران شاہ میں نو جنوری، ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 جنوری، مردان میں 14 جنوری، سوات میں 16 جنوری اور ایبٹ آباد میں 21 جنوری کو ہوگی۔ پشاور میں انٹر تحصیل گیمز پانچ فروری سے سات فروری تک ہوں گی فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، کبڈی اور رسہ کشی میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند اور خیبر کے کھلاڑی حصہ لیں گے، کوہاٹ میں تحصیل گیمز آٹھ فروری سے نو فروری تک ہوں گی جس میں کوہاٹ، کرک، ہنگو، کرم، اورکزئی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بنوں میں 11 تا 12 فروری انٹر تحصیل گیمز میں بنوں، لکی مروت، اور شمالی وزیرستان کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 فروری تک 14 فروری انٹر تحصیل گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مردان میں 15 تا 16 فروری تحصیل گیمز میں مردان، صوابی کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ سوات میں 15 فروری تا 16 تحصیل گیمز میں سوات، دیر لوئر، دیر اپر، چترال لوئر، چترال اپر، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور باجوڑ کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ شیڈول کے مطابق مرد ریجنل ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز یکم فروری تا پانچ فروری ہوں گے۔

 جس میں ہر ریجن سے 142 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا مجموعی طور 994 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو پشاور میں 24 تا 26 فروری بیس بال، ہینڈ بال، ٹینس، آرچری، فٹسال، تھرو بال، تیراکی، سائیکلنگ، سنوکر، فل کنٹکٹ کراٹے، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، سکواش، چک بال میں حصہ لیں گے۔ خواتین ریجنل ٹیموں کا انتخاب چھ فروری سے 10 فروری تک کیا جائے گاہر ریجن سے 107 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا مجموعی طور 749 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو بیس بال، ہاکی، سکواش، ٹینس، آرچری، ووشو، جوڈو، تائیکوانڈو، باسکٹ بال اور ہینڈ بال میں حصہ لیں گی۔ تحصیل سطح ٹیموں سے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے درمیان پشاور میں 24 سے 27 فروری تک انٹر ڈسٹرکٹ گیمز ہوں گی کھلاڑی فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، رسہ کشی اور کبڈی میں حصہ لیں گے۔ پشاور میں دو اپریل تا پانچ اپریل ٹرائلز میں ہاکی، ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال، جمناسک، ووشو، ویٹ لیفٹنگ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ہر ضلع سے 113 کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے جو صوبائی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ گیمز میں حصہ لیں گے۔ خواتین کھلاڑی صوبائی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں والی بال، نیٹ بال، اتھلیٹکس، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ میں حصہ لیں جن کا انتخاب چھ تا 10 اپریل ٹرائلز میں کیا جائے گا ہر ضلع سے 82 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کے ٹرائلز متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...