پاکستان کوساؤتھ ایشین تائکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ایونٹ رواں برس اگست میں ہو گا

پاکستان کوساؤتھ ایشین تائکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ایونٹ رواں برس ...

  



کراچی(این این آئی)پاکستان کو ساؤتھ ایشین تائکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ایونٹ رواں برس اگست میں ہو گا۔سال 2020 پاکستان اسپورٹس کے لیے کامیابیوں کی نوید لے آیا۔ پاکستان کو ساؤتھ ایشین تائکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ پاکستان تائکوانڈوفیڈریشن کے صدر کرنل ر وسیم احمد نے دو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی ملنے کی تصدیق کی ہے۔ساؤتھ ایشین تائکوانڈو چیمپئن شپ اسلام آباد میں رواں برس اگست میں ہو گی جبکہ ستمبر میں جی ون بین الاقوامی ایونٹ بھی پاکستان میں ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو کی صدرات کا اعزاز پاکستان کو ملا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...