ملتان نے پہلی راولپنڈی وویمن ٹی 10کرٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ملتان نے پہلی راولپنڈی وویمن ٹی 10کرٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

  



راولپنڈی  (اے پی پی) ملتان نے پہلی ویمن ٹی 10 کرکٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی، یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے تعاون سے پہلی راولپنڈی ویمن ٹی 10 لیگ وقار النساء کالج گراؤنڈ میں شروع ہوگئی، ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کیا، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 5 میچ کھیلے گئے، ملتان کی خواتین ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے دونوں گروپ میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، پہلے میچ میں ملتان نے آزاد کشمیر اور دوسرے میچ میں پشاور کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اسی روز کھیلے گئے تیسرے میچ میں پشاور ویمن نے آزاد کشمیر کو ویمن کو شکست دی، آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند ہے، اس سے طلباء و طالبات کو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگرنے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر حکومت پنجاب صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان اقدامات کے نتیجے میں خواتین کی کھیلوں میں دلچسپی حوصلہ افزاء ہے، اس موقع پر کالج کی پرنسپل سارا مفتی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر توحید شمس عباسی بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد، ملتان اور آزاد کشمیرکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...