ڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج چین میں شروع ہوگا

ڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آج چین میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آٹھواں ایڈیشن 5 آج  جنوری سے چین کے شہر سینزن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور ٹینس کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ کا آٹھواں ایڈیشن ہوگا جس میں بیلاروس کی اریانا سابالینکا ویمنز سگلز میں اعزاز کا دفاع کرینگی جبکہ ویمنز ڈبلز میں میزبان شوائی پینگ اور انکی ہم وطن جوڑی دار ینگ ژوان ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اتریں گی۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 7 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔