برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ  کل شروع ہوگا

برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ  کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسبین (اے پی پی) برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ (کل) پیر سے کوئنزلینڈ ٹینس سینٹر میں شروع ہوگا جس میں دنیا کی نامور خواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گی، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا سنگلز ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گی جبکہ ایشلے بارٹی ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ماریا شراپووا، وینس ولیمز، سمانتھا سٹوزر اور نومی اوساکا شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 12 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔