لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کئے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں:حاجی محمد حنیف

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کئے بغیر برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں:حاجی محمد حنیف

  



لاہور(کامرس ڈیسک)صدر شاہ عالم مارکیٹ بورڈ حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کئے بغیر صنعتی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں ہے اور نہ ہی ہم اپنی قومی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ پاکستانی تاجروں کو عالمی مارکیٹ کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے برآمدات میں اضافہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمد حنیف نے کہ پاکستان کا  شماردنیا کے بہترین باسمتی چاول پیدا کرنے والے ممالک میں کیا جاتا ہے۔ڈیری فارمنگ  کے شعبہ میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک شمار کیا جاتا ہے اس لئے اس شعبہ پر توجہ دے کر ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کے لئے ہم کو عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے  نئے خریدار حاصل کرنے کے لئے مارکیٹنگ کی اہلیت میں اضافہ پر توجہ دینی ہوگی۔اگر ہم اپنے ماضی پر نظر ڈالیں تو  اندازہ ہوتا ہے کہ ہم نے ملک کے تین اہم شعبوں جن میں زراعت، انڈسٹری اور سروس سیکٹر شامل ہیں کسی ایک شعبہ میں بھی برآمدات میں اضافہ کرنے کے ضمن میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ پیچیدہ قوانین اور طریقہ کار کیوجہ سے بزنس کمیونٹی‘ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث نہ صرف افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان باہمی تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی ایکسپورٹ میں بتدریج کمی آہی ہے۔ بزنس کمیونٹی کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے حل کے لئے قوانین میں نرمی لانے سمیت طریقہ کار میں آسانیاں لانا ہوگی تاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدام پر مکمل عملدرآمد ہوسکے اور بزنس کمیونٹی کی مشکلات بھی دور ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذکورہ کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے ایکسپورٹ کے نظام اور طریقہ کار میں نرمی اورآ سانیاں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ 

مزید : کامرس


loading...