نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے دنیا  بھر میں نمائشوں کے انعقاد کا فیصلہ

نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے دنیا  بھر میں نمائشوں کے انعقاد کا فیصلہ

  



راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے کہاہے کہ  2020ء  تبدیلی کا سال ہے،رواں برس زرمبادلہ کے حصول کے لیے پاکستانی مصنوعات کی نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں نمائشیں اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔خورشید برلاس نے  قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پاکستانی مصنوعات دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے  اور برآمدت میں اضافہ سے قومی معیشت کے استحکام  کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی اور پاک ورلڈ اینڈ ٹریڈ سنٹر کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

مزید : کامرس