شاہدرہ میں قبضہ گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 72کنال زمین واگزار

شاہدرہ میں قبضہ گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 72کنال زمین واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوانے کے لئے متحرک ہیں۔ اے سی سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہیں مجموعی طور پر 72 کنال زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا ہے۔40 کنال سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیاجبکہ 32 کنال اراضی پر امرودوں کا باغ تھا، اس زمین کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اے سی سٹی نے کہا کہ زمین پر با اثر افراد نے قبضہ جما رکھا تھااورزمین اربن اور زرعی نوعیت کی تھی۔کارروائی شاہدرہ کے علاقے میں کی گئی ہے۔کمشنر اورڈی سی کی ہدایت پرمختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا جس دوران مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان7ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر16ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا لیا۔ اے سی کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی فیصل ٹاؤن،اے سی رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی بھٹی چوک، تبلیغی مرکز رائیونڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔