نشے کی روک تھام کیلئے بیک سٹیج مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے، فنکار برادری
لاہور(فلم رپورٹر)بیک سٹیج آرٹسٹوں کے سوٹے،موج مستی،تھیٹر مالکان اور انتظامیہ کے لیئے سوالیہ نشان بن گیا۔میل و فی میل آرٹسٹ بیک سٹیج نشہ کرتے ہیں اور سٹیج پرفارمنس بھی اس میں دھت ہو کر دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی تھیٹرانڈسٹری اس وقت نشہ میں دھت ہو کر ڈرامہ کی طرف گامزن ہے جس میں فی میل اور میل آرٹسٹ چرس بھرے سگریٹ پیتے اور موج مستی کے ساتھ ساتھ سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نشہ سے انہیں دماغی اور جسمانی سکون حاصل ہوتا ہے دیگر اداکاروں میں کچھ شراب اور ہیروئین کا بھی نشہ کرتے ہیں اس نشے کی لعنت تھیٹر کے بیک سٹیج پر پائی جاتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بیماری کی روک تھام کیلئے تھیٹر ملکان اور انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے بن چکاہے سٹیج اداکاروں کے ساتھ میل ڈانسر ملوث ہوتے ہیں جو مختلف اداکاراؤں کو مختلف اقسام کا نشہ فراہم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔