لائبہ خان بلوچ کی سالگرہ،ساتھی اداکاروں کی شرکت

  لائبہ خان بلوچ کی سالگرہ،ساتھی اداکاروں کی شرکت

  



لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ لائبہ خان بلوچ کی سالگرہ،ساتھی اداکاروں کی شرکت، لائبہ خان بلوچ نے اپنی سالگرہ گذشتہ روز رائیونڈ روڈ پر ایک فارم ہاؤس میں منائی جس میں شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔لائبہ خان بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ انہیں اپنی سالگرہ دوستوں کے ساتھ منانے کا بہت مزہ آرہے ہیں کیک کھانے کے ساتھ ساتھ میوز ک کا تڑکا بھی لگایا گیاہے لائبہ خان بلوچ نے کہاکہ وہ اپنی سالگرہ ہرسال اسی ہلے گلے کے ساتھ مناتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ بن جاتی ہیں جس میں ساتھی اداکار شوبز کے دوست سب اکٹھے ہو کر خوب انجوائے کرلیتے ہیں۔لائبہ خان بلوچ نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

مزید : کلچر


loading...