یمنیٰ زیدی کی نئی ڈرامہ سیریل ”پیار کے صدقے“جلد نشر ہوگی

  یمنیٰ زیدی کی نئی ڈرامہ سیریل ”پیار کے صدقے“جلد نشر ہوگی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی ڈرامہ سیریل ”پیار کے صدقے“ بہت جلد نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی جس کی پہلی جھلک منظر عام پر آسگئی ہے۔ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ڈرامے کا پہلا ٹیزر شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ دونوں کی ٹین ایج لو سٹوری ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بلال عباس خان، یشمہ گل،عمیر رانا،سلمیٰ حسن،خالد انعم،گل رعنا،خالد ملک،شرمین خان،سرحہ اصغر اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں۔ سیریل کا ٹائٹل سانگ احمد جہانزیب نے گایا ہے جس کے ڈائریکٹر فاروق رند ہیں۔اس ڈرامہ سیریل کے علاوہ یمنیٰ زیدی کاشف نثار کی نئی سیریل میں بھی کام کررہی ہیں جسے کشف فاؤنڈیشن پروڈیوس کررہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...