مہوش حیات کی ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے 72 گھنٹے گزرنے کے بعد ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما بین الاقوامی قوانین اور حالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتے ہیں اور یہ صرف ایران اور امریکا تک ہی محدود نہیں، اللہ ہماری حفاظت کرے۔‘مہوش حیات اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ ’سلیمانی‘ بھی لکھا۔