ہانیہ عامر کا ”ٹک ٹاک“ بنا کر فہد مصطفےٰ کو مایوس کرنے کا عہد

  ہانیہ عامر کا ”ٹک ٹاک“ بنا کر فہد مصطفےٰ کو مایوس کرنے کا عہد

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اْنہوں نے نئے سال کا عہد کیا ہے وہ ٹِک ٹاک ویڈیوز بنائیں گی اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو مایوس کریں گی۔ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر سٹوری لگائی جس میں اْنہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر نئے سال کے لئے اپنے عہد کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنی ویڈیو میں اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے نئے سال کے لئے عہد کیا ہے کہ مجھ سے جتنا زیادہ ہوسکے گا میں اْتنی زیادہ ٹِک ٹاک ایپ استعمال کروں گی اور اِس سے فہد مصطفیٰ کو مایوس کروں گی اداکارہ نے کہا کہ ’میرا ٹِک ٹاک ایپ پر اکاؤنٹ موجود ہے لیکن اْس پر میں نے صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہوئی ہے۔ اور میں اْس ویڈیو میں پیانو بجا رہی ہوں لیکن میرے نئے سال کا عہد ہے کہ میں اب باقاعدگی سے ٹِک ٹاک ایپ استعمال کروں گی

مزید : کلچر


loading...