صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،مانگا منڈی (کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی)ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ہر بنس پو رہ میں فر ید کے گھرمیں 3لاکھ، ڈیفنس اے میں ما جدکے گھرمیں 3لاکھ30ہز ار،لو ئر ما ل میں کاشف کے گھر میں 2لاکھ30ہزار، گلشن اقبا ل میں پیو بٹ کے گھرمیں 2لاکھ10ہز ار مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔ بھا ٹی گیٹ میں سر ور کی دکان سے2لاکھ نقدی و سامان،سبز ہ زار میں ایو ب کی دکان سے1لاکھ75ہز ار نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ اقبا ل ٹاؤ ن میں شبیر سے 1لاکھ40ہز ار نقدی، موبائل فون اور زیورات، ریس کورس میں ثا قب کی فیملی سے ایک لاکھ،شا لیما ر میں فیصل کی فیملی سے ایک لاکھ اور زیورات، شادباغ میں رحمت سے70ہزار، شاہدرہ ٹاؤ ن میں مجید سے60ہزاراور و دیگر سامان چھین لیا گیا۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی اورسر ور روڈ سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال، ملت پارک، مزنگ، لیاقت آباد،سمن آ با د،ملت پا ر ک اور شالیمار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔دریں اثنا تھانہ مانگامنڈی میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار جاری، پولیس نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے دن دیہاڑے تین ڈاکوؤ کھاد کے ڈیلر کو لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار تاجر برادری نے پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔بتایا گیا ہے کہ مانگامنڈی کے بھرے بازار میں تین نامعلوم نقاب پوش ڈاکو بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر آئے، شیخ محمد طارق محمود کی دوکان میں داخل ہو کر پستول نکال لیااور اس کی جیب سے42 ہزار روپے نکال کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ڈکیتی کے وقت تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او رائے ونڈ میں ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں موجود تھے۔
اسی دوران ڈاکو پیچھے سے کام دکھاگئے۔

مزید :

علاقائی -