پی آئی سی سانحہ کی یاد میں چبوترابنا کروکلاء سے منسوب کرنے کی شدید مذمت 

پی آئی سی سانحہ کی یاد میں چبوترابنا کروکلاء سے منسوب کرنے کی شدید مذمت 

  



 لاہور(نامہ نگار)پی آئی سی کے ڈاکٹرزاور وکلاء کا پھر آمنے سامنے آنے کاخطرہ منڈلانے لگا،لاہور بار ایسوسی ایشن کی جا نب سے پی آئی سی میں جاں بحق افراد کے ناموں سے منسوب چبوترا بنانے اور اسے وکلا سے منسوب کرنے کی شدید مذمت،لاہور بارکے صدر عاصم چیمہ کی زیرصدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس کی شدید مذمت کی گئی،لاہور بار کے صدر کا کہناہے کہ وکلا ء نے پہلے ہی تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن وائی ڈی اے کی طرف سے معاملے کو تاحال اچھلا جا رہا ہے،ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ہی آئی سی میں جو چبوترا بنا کر اس پر وکلا ء کے خلاف لکھا جا رہا ہے،اس چبوترے کو فوری ختم کرایاجائے بادیگر صورت وکلا ء راست اقدام اٹھانے پرمجبور ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر معاملے کو اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔

مزید : علاقائی


loading...