تھانہ رائے ونڈ میں کھلی کچہری 

تھانہ رائے ونڈ میں کھلی کچہری 

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید کے ہمراہ تھانہ رائے ونڈ میں کھلی کچہری منعقدکی۔ ایس پی صدر آپریشنزسید غضنفر علی، اے ایس پی رائے ونڈ سرکل محمد رضا تنویر،متعلقہ ایس ایچ اوز اورانچارج انوسٹی گیشنز اس موقع پر موجود تھے۔ سائلین کی بڑی تعداد نے کھلی کچہر ی میں شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی آپریشنز و انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید اورڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے تھانہ رائے ونڈ سٹی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ رائے بابر سعید نے افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔ 

مزید : علاقائی


loading...