لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکہ جات میں ملوث ملزموں کے  جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ توسیع 

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکہ جات میں ملوث ملزموں کے  جوڈیشل ...

  



 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج چودھری امیرمحمد خان نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکہ جات میں ملوث ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس دائر کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،نیب کا موقف ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے منصوبوں میں تخمینہ جات کی مد میں کروڑوں روپے کے ہیر پھیر کی گئی،ملزمان کے خلاف ایک ارب روپے کے مبینہ غبن کے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں۔

مزید : علاقائی