اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہرجانہ  کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہرجانہ  کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی

  



 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ویراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کوبحث کے لئے طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے سماعت کی،وزیراعظم کے وکیل ساجدمنورقریشی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے خلاف میاں شہبازشریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت بعدمیں کی جائے،پہلے میاں شہبازشریف کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیاجائے، جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 20جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کوبحث کے لئے طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...