گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی کیخلاف دائر درخواست،پیمرا، فریقین سے جواب طلب

 گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی کیخلاف دائر درخواست،پیمرا، فریقین سے ...

  



 لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ کے جج ضیاء الرحمن نے  گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی کے خلاف دائردرخواست پرپیمرا سمیت دیگر فریقین سے 24 جنوری کوجواب طلب کر لیا ہے، رانا عدنان ایڈووکیٹ کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ گانے میں مرد،عورت کی تضحیک کی ہے۔

گلوکار ابرارالحق نے سستی شہرت کے لئے اپنے گانے میں متنازعہ الفاظ گائے،آئین اورملکی قوانین کے تحت کسی کی شہرت کوداغدار نہیں کیا جاسکتا، قانون میں کسی کی کردارکشی کی اجازت نہیں، گلوکار ابرارالحق کے گانے سے مرد و خواتین کی تضحیک ہو رہی ہے جو غیرقانونی عمل ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ گلوکار ابرار الحق کے گانے پر پابندی لگانے کاحکم دیا جائے،جس پرعدالت نے پیمرا اوردیگر مدعاعلیہان سے 24 جنوری کوجواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...