منشیات کیس میں مدعی پولیس افسر لا علم نکلا، ملزم 8 ماہ بعد بری 

منشیات کیس میں مدعی پولیس افسر لا علم نکلا، ملزم 8 ماہ بعد بری 

  



 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے مدعی مقدمہ کے بیان پر منشیات کے مقدمہ کے ملزم محمد علی کو بری کردیا،نولکھا پولیس نے محمد علی نامی لڑکے پر 1300گرام چرس کا مقدمہ بنا کر اے ایس آئی رشید کو مقدمے کا فرضی مدعی بنا دیا جبکہ رشید کو مقدمہ کا علم ہی نہیں تھا،گزشتہ روز مقدمہ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے مقدمہ کا علم ہی نہیں،ملزم کے وکیل رانا شہباز خالد نے عدالت کو بتایا کہ محمد علی پولیس کے جھوٹے مقدمہ کی وجہ سے 8ماہ جیل میں رہا،اس کا حساب کون دے گا؟عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا موکل بے گناہ ہے اسے بری کیاجائے،فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد اپنے حکم میں لکھا ہے کہ پولیس نے جعلی مقدمہ درج کیا ہے لہذا ملزم کوبری کیا جاتاہے۔

مزید : علاقائی


loading...