ٹریفک کی مسلسل روانی کیلئے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 ٹریفک کی مسلسل روانی کیلئے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلان کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے، سی ای او ایجوکشن، ایم سی ایل، ٹیپا، ٹریفک پولیس، این ایچ اے، ہائی ویز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یتیم خانہ سے بابو صابو، ٹھوکر چوک، شاہدرہ چوک، سگیاں، آؤٹ فال روڈ، اللہ ہو چوک، جیل روڈ، شملہ پہاڑی، بھاٹی چوک پر ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بات کی گئی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ان پوائنٹس پر حائل رکاوٹوں کے سدباب کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دیا جائے اورٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے فٹ پاتھ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کروائیں اورغیر قانونی طور پرقائم پارکنگ اسٹینڈز کو ختم کروایا جائے۔