امریکی حملے سے ایران،سعودیہ تنازع بڑھے گا،جواد احمد

  امریکی حملے سے ایران،سعودیہ تنازع بڑھے گا،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران سعودی عرب میں تنازع تو بڑھے گا ہی مگر ملک میں بھی اس حوالےء سے جلوس نکلیں گے،ہم کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے متحمل نہیں ہوسکتے اس حوالے سے صبروتحمل کا مظاہرہ کیاجانا وقت کی نزاکت ہے،  مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کے دعویدار حکمران غربیوں کے دشمن ثابت ہوئے ہیں۔ پندرہ ماہ میں بجلی 15 بار مہنگی ہونے سے عوام پر 570 ارب کا اضافی بوجھ پڑا، اب پھربجلی،گھی گیس،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بڑھا کر غریب کشی کا آغاز کر رہی ہے جو انتہائی شرمناک ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ 
 اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے دعویدار عمران خان نے  پاکستانی قوم کو مسلسل بیوقوف بنا رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں 5ماہ سے بھارتی لاک ڈاؤن جاری ہے، دنیا سال نو کا جشن منارہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر جھیل رہے ہیں۔
جواد احمد