ایل پی جی کی دکانوں اور مناطع خوروں کیخلاف کارروائی،پٹرول پمپ دکان،2گودام سیل

ایل پی جی کی دکانوں اور مناطع خوروں کیخلاف کارروائی،پٹرول پمپ دکان،2گودام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ کے افسران کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول مشین کے خلاف کریک ڈاؤن،اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی رائیونڈنے کارروائیاں کیں۔اے سی کینٹ مر نے بہار شاہ روڈ پر کاروائیاں 01 دکان جبکہ دو گوداموں کو سیل کر کے ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا،اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ کے علاقے میں 01 منی پٹرول مشین کو ضبط کر لیا اور01 شخص کو گرفتار کر کے ایف آئی آر کا اندراج کروایا،ڈی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 225 مقامات کو چیک کیا اور45 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور74 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 15 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور15 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ گلی محلوں کی سطح پر بھی ایسے عناصر پر نظر رکھیں اور ان کی نشاندہی کریں۔