سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کے ریڈیالوجی ڈیپاٹمنٹس کو جدید بنایا جائیگا،تنویر اقبال

سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کے ریڈیالوجی ڈیپاٹمنٹس کو جدید بنایا جائیگا،تنویر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم نے سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان روڈ، لاہور اور رحمت العالمین انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا۔ سوشل سیکورٹی ہسپتال ملتان روڈ لاہورکے ایم ایس سہیل اسلم نے کمشنر سوشل سیکورٹی کو پچھلے دورے کے احکامات کی روشنی میں کی جانے والی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ کمشنر سوشل سیکورٹی نے رحمت العالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو 10 دن میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا۔
انہوں نے جاری پروجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے متعلقہ ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ جو بھی ٹاسک دیئے جارہے ہیں، اْن پر من و عن عمل درآمد کیا جائے 
تنویر اقبال