جامعہ نعیمیہ میں شعبہ علوم عصریہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج ہو گی

جامعہ نعیمیہ میں شعبہ علوم عصریہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج ہو گی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں شعبہ علوم عصریہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات آج ہوگی جس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراختر نیاز،نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹرمفتی حسیب قادری، ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر لیاقت علی صدیقی،انچارج شعبہ علوم عصریہ پروفیسر عبدالستار شاکر،پروفیسر وارث علی شاہین و دیگر اسلامی سکالرز،اساتذہ رہنما اظہار خیال کریں گی۔ترجمان دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے مطابق نعیمیہ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی 43ویں سالانہ تقریب انعامات واسنادآج (5جنوری 2020بروزہفتہ)نماز ظہرکے بعد2بجے دوپہرکو شروع ہوگی۔پروگرام میں گزشتہ سال میٹرک،ایف اے،بی اے میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ میں انعامات اوراعزازی شیلڈتقسیم کی جائیں گی۔تقریب میں معروف ماہرتعلیم ہیڈماسٹر سرعبدالمجید،پروفیسر شعیب رضا،پروفیسر ہارون علی،میاں خلیل احمد،مفتی محمدمدنی سمیت جا معہ نعیمیہ کے اساتذہ کرام،طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1