الخدمت فاؤنڈیشن کا آمنہ جبار ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ

الخدمت فاؤنڈیشن کا آمنہ جبار ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام آمنہ جبار ہسپتال میں دو روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اوراسفری آئی میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جبکہ 53 مریضوں کا کل 5 جنوری بروز اتوار کو سفید موتیے کا مفت آپریشن کیا جائے گا۔ کیمپ کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لیے صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد کا آمنہ جبار ہستپال کا دورہ کیا۔ فری آئی کیمپ کے حوالے سے آمنہ جبار ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر قاضی سہیل نے صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد کو کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصدر الخدمت فاونڈیشن لاہور کے ہمراہ نائب صدر الخدمت فاونڈیشن چوہدری محمد سلیم سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے دو روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے بہترین انتظامات پر منتظمین اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے عظیم کام کو الخدمت فاونڈیشن لاہور جاری رکھے گی۔خدمت خلق کو اپنا کر ملک سے غریب اور نادار طبقے کی محرومیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں تجویز گئے مریضوں کے آپریشن جدید آئی آپریشن تھیڑ میں کیے جائیں گے۔