کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،عزیز الرحمن چن

  کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ لاہور پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لاہوریوں کا دل ذوالفقار علی بھٹو کیلئے دھڑکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر جاری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی آج بھی وہی ہے۔ جو قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دی تھی ہم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کو ڈائیلاگ کے ذریعے متنازعہ امور کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سرفہرست ہونے کی بجائے موجودہ حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...