پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی،جاوید سہوترا

  پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی،جاوید سہوترا

  



لاہور(پ ر)امیج ڈویلپرز کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید سہوترا نے بجلی نرخوں میں ہوشربا اضافے،گیس بحران اور حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو صنعتی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کرنے اور برآمدی صنعتوں کو تباہ کرنے کا باعث قراردیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کیلئے سازگارکاروباری وصنعتی ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس مہنگی ہونے اور صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی سپلائی نہ ہونے سے پیداواری سرگرمیوں کو جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...