دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد امریکہ کا ہدف عالم اسلام ہے،ناصر عباس

  دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد امریکہ کا ہدف عالم اسلام ہے،ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔امت مسلمہ کی بقا و سالمیت امریکہ کی نابودی سے مشروط ہے۔ اگر مسلم ممالک خود کوشیطان امریکہ کے ناپاک ارادوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں متحد ہونا ہو گا۔ساری دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ امریکہ ہر اس مسلم ملک کو اپنے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ہے جو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے قتل میں امریکہ براہ ر است ملوث ہے۔جس کا حساب چکانا ہو گا۔ان استعماری قوتوں کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان اگر یکجا نہ ہوئے تو پھر ہاتھ میں سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ بغداد میں امریکہ کی حالیہ کارروائی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔امریکہ نے بزدلانہ وار کر کے اپنے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے۔اس کارروائی کے بعد امریکہ میں بھی خوف و ہراس کی فضا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والی امریکی شہری عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور امریکی صدر کو اس ساری صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں۔
ناصر عباس