تبدیلی سرکارنے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا،جہانگیر وینس

  تبدیلی سرکارنے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا،جہانگیر وینس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہاہے کہ مارچ میں مسلم لیگ ن کا پنجاب سے صفایاہوجائے گا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے بعداپنی بنیادیں مضبوط کیں اور ملکی بنیادیں کھوکھلی کردیں تحریک انصاف سے بھی عوام مایوس ہوچکے ہیں،تبدیلی سرکارنے غریب آدمی سے منہ کا نوالہ تک چھین لیاہے اس موقع پر مہرذیشان ستار وینس اور دیگر بھی موجودتھے۔

یوٹرن لینے والی حکومت نے غریبوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔مہراظہرحسین وینس نے کہاکہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے وزیر اعظم عوام کو خوشخبریوں سنانے کی باتیں کررہے ہیں،نیاسال آتے ہی مہنگائی کا ایک سیلاب آگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیموکریٹک پارٹی غریبوں اورپسے طبقات کی آواز بنے گی۔ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں روایتی سیاست سے ہماراکوئی تعلق نہیں ہے جھوٹ بول کر عوام کو سبز باغ دکھانے والے اپنے خداکو کیامنہ دکھائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1