پریس کلب چوہنگ کے انتخابات،ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری دوسری مرتبہ صدر منتخب

  پریس کلب چوہنگ کے انتخابات،ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری دوسری مرتبہ صدر منتخب

  



چوہنگ (نامہ نگار)پریس کلب چوہنگ کے 2020 ء انتخابات مکمل ہوگئے ہیں چیف الیکشن کمشنر اور سرپرست اعلیٰ شیخ وسیم اختر کی زیرنگرانی انتخابات سرانجام پائے۔ڈاکٹر عدنان،چوہدری رحمت علی اورمیاں ہمایوں خالد نے واٹس اپ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔ دوسری مرتبہ ڈاکٹر ندیم آ صف چوہدری صدر،ظفراقبال کھوکھر چیئرمین،مسعودانوربھٹی جنرل سیکرٹری،سہیل بشیر منج نائب صدر منتخب ہوئے۔منتخب عہدیداروں نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کردیا۔ کابینہ میں بانی حاجی محمد طاہر، سرپرست اعلیٰ شیخ وسیم اختر،سرپرست میاں ہمایوں خالد،پیٹرن چوہدری کامران جٹ،سینئر چیئرمین ڈاکٹر عدنان،چیئرمین ظفر اقبال کھوکھر،وائس چیئرمین محمد فیصل الہی، صدر ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری،سینئر نائب صدر چوہدری رحمت علی،نائب صدر سہیل بشیر منج،نائب صدر ملک رضوان الہی،نائب صدر تنویر احمد سیال،نائب صدر حفیظ اللہ بھٹی،جنرل سیکرٹری مسعود انور بھٹی،فنانس سیکرٹری محمد عمران گل،سیکرٹری نشر واشاعت آصف جٹ،چیف آرگنائزر چوہدری عثمان گل اورممبر راناعمردرازشامل ہیں۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تقریب حلف برداری کا انعقاد رواں ماہ کی 26تاریخ کو کیا جائیگا جس میں نامور شخصیات،سینئر ترین صحافی شخصیات اورمعزز جج صاحبان بھی شرکت کریں گے تقریب کا انعقاد PCہوٹل لاہور،لاہور جمخانہ یا اس پائے کے ہوٹل میں کیا جائیگا۔منتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے گئے مٹھائی اور فش پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔کامیاب عہدیداروں کو علاقہ بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پریس کلب رائیونڈ،پریس کلب مانگا منڈی،نیشنل پریس کلب مانگا کے عہدیداران نے بھی پریس کلب چوہنگ کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1